data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا،  اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کے آغاز سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی دعا میں شرکت کی،  دعا کے بعد وہ قافلے کی صورت میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں حلف برداری کے انتظامات کیے گئے تھے۔

خیال رہےکہ  حلف برداری کا ماحول غیر معمولی طور پر پُرشور ثابت ہوا،  تقریب کے دوران متعدد کارکنان اسٹیج پر چڑھ گئے اور پارٹی قیادت کے حق میں اور گورنر کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بارہا مداخلت کرنا پڑی لیکن کارکنوں کے جوش و خروش کے باعث تقریب وقفے وقفے سے متاثر ہوتی رہی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے بعدازاں تقریب مختصر کرتے ہوئے حلف برداری کا عمل مکمل کرایا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اچانک استعفے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی تھی، ابتدائی طور پر گورنر ہاؤس اور پی ٹی آئی ذرائع کے درمیان استعفے کی تاریخ اور وصولی کے حوالے سے تضاد پایا گیا بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ گنڈا پور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

پارٹی مشاورت کے بعد سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا، جنہیں اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے بعد متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی حلف برداری کے بعد

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان