کراچی(بئوز ڈیسک)فواد خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ اداکار کے مطابق وہ اپنی اہلیہ صدف سے لاہور کی سردیوں میں محبت میں مبتلا ہوئے تھے۔

فواد خان پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی اور فلم اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، داستان، عشق، اکبری اصغری اور کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کیا، جبکہ بولی وڈ فلم خوبصورت سے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیاب ڈیبیو دیا۔ بعد ازاں فواد کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فواد خان اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں 28 نومبر کو نظر آئیں گے۔

حال ہی میں فواد اور ماہرہ خان نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو دیا جس میں فواد نے بتایا کہ 1998 کی سردیوں میں وہ لاہور کی دھند بھری شام میں صدف سے محبت میں پڑے تھے۔ اداکار کے مطابق اُس وقت ایم ایم عالم روڈ پر موجود فور سیزنز ریسٹورنٹ میں لوگ گرم کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور موسم میں ایک خاص رومانوی کیفیت تھی۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ اُس دور میں لاہور کی سردیاں دھند کے باعث بہت خوبصورت ہوتی تھیں، آج کی طرح اسموگ نہیں ہوتی تھی۔ ان کے مطابق لاہور محبت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ سے بہترین شہر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاہور کی فواد خان

پڑھیں:

بھارتی سرحدی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل

مشرقی ہواؤں کے ذریعے سرحدی بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات 12 سے 9 بجے تک کم رفتار ہوائیں آلودگی کو سطح زمین پر رکی رہیں۔ بھٹوں کی انسپکشن، انڈسٹری کی چیکنگ، کھلی جگہوں پر جلاؤ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے جبکہ روزانہ جرمانے و سیلنگ بھی کی جارہی ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں موجود ہیں۔

ٹریفک پولیس کو خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ صبح 9 بجے کے بعد ہواؤں کا رخ تبدیل، مقامی اخراج مشرق کی طرف دھکیلے جانے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں، صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں نہ جاٸیں اور حساس مریض لازمی احتیاط کریں۔

دوسری جانب کراچی میں عالمی محکمہ موسمیات نے کراچی فضا کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • فواد خان نے لاہور کی سردیوں میں صدف سے محبت کا دلچسپ انکشاف کر دیا
  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
  • دھند اور حد نگاہ میں کمی، موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند
  • موٹروے ایم ون بند
  • بھارتی سرحدی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل
  • فواد خان کی مداحوں سے محبت کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیسے تباہ ہوا؟ عینی شاہدین کے اہم بیانات سامنے آگئے
  • وویک اوبرائے نے 16 سال کی عمر میں 1 کروڑ کیسے کمائے؟ حیران کن انکشاف
  • بڑھتے اسموگ نے لاہور کو ایک بار پھر پنجاب کا آلودہ ترین شہر بنا دیا