فواد خان نے لاہور کی سردیوں میں صدف سے محبت کا دلچسپ انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پاکستان کے مقبول اداکار فواد خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ بات شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ صدف سے لاہور کی سردیوں میں محبت میں مبتلا ہوئے تھے۔ فواد خان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف چہرے ہیں، جنہوں نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، داستان، عشق اور کچھ پیار کا پاگل پن جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ بولی وڈ میں انہوں نے فلم خوبصورت سے کامیاب ڈیبیو کیا جبکہ بعد ازاں فواد کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی اور وہ اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں 28 نومبر کو نظر آئیں گے۔ حال ہی میں فواد خان اور ماہرہ خان نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو دیا جس میں فواد خان نے بتایا کہ 1998 کی سردیوں میں وہ لاہور کی دھند بھری شام میں صدف سے محبت میں مبتلا ہوئے تھے۔ اداکار کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر موجود فور سیزنز ریسٹورنٹ میں لوگ گرم کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور موسم میں ایک خاص رومانوی کیفیت تھی۔ فواد خان نے مزید کہا کہ اس وقت لاہور کی سردیاں دھند کے باعث بہت خوبصورت ہوتی تھیں اور آج کی طرح اسموگ نہیں ہوتی تھی۔ ان کے مطابق لاہور ہمیشہ سے محبت کرنے والوں کے لیے بہترین شہر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فواد خان نے لاہور کی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،آئینی عدالت میں 22 دسمبر2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی،وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی۔
تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے،آئینی عدالت تعطیلات کےدوران ارجنٹ اور دیگرفکس مقدمات کی سماعت کریگی۔
مزید :