سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے PTI سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ھونگے ۔ دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ہوۓ پھر آمنا سامناہو گیا، عمران خان شیر افضل صاحب کو پارٹی سے نکال چکے تھےہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہنسنا شروع کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
شیر افضل بولے آپکی پیش گوئی وقت سے پہلے ہی پوری ہو گئی ، میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ہوا ؟ بتایا کہ میرا اخراج خان صاحب کی ہمشیرہ اور اہلیہ کی باہمی گروپنگ نہ جوائن کرنے کا شاخسانہ ھے ۔
لیگی رہنما کاکہنا ہے کہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلٰی بھولے بادشاہ لگتے ہیں ، وہ بھی عشق ِ عمران میں مبتلا ہیں، یہ کم بخت مڈل کلاس سے سیاسی کارکن straight fighter ہوتے ہیں ، لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کرمخالف کی صفوں میں گھُس جاتےہیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں، خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں۔
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ
سعد رفیق نے مزید کہ اکہ ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیتتے ہیں تلخ سچ بولنے والے نہیں۔ مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ہے حکمرانی کے لئے نہیں ۔ وقت آنے پر سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ہی اتاریں گے۔ مشتری ہوشیار باش
محترم شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ھوئ ، وھاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
وہ جا رھے تھے اور میں آ رھا تھا
مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہدوں ، بولے ضرور !
عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں…
مزید :.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل سعد رفیق مروت سے کے بعد
پڑھیں:
نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے۔
علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے کہا تھا کہ آج موجودہ الیکشن میں اس ایون کے تمام اراکین موجود تھے، جو کام ہوا ہے آئین کے مطابق ہوا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کیا، ہو سکتا ہے ان کی کوئی مجبوری ہو۔ لیکن وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ محمد سہیل آفریدی کے ووٹوں کی تعداد 90 ہے۔