اسٹرائیکرز نےکانکرز کو 4 وکٹوں سے مات دے کر پی سی بی ویمنزانڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے15لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کا مقصد  دسمبر میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے پاکستان انڈر19 ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں  کا انتخاب تھا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑی اگلے ماہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے بیٹنگ  کی دعوت پرکانکررز کی ٹیم 4 وکٹوں پر91  رنز ہی بنا سکی، کپتان سمیعہ افسر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،نرجس بی بی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسٹرائیکرز نے آسان ہدف6 وکٹیں گنوا کر 16.

5 میں حاصل کرلیا۔چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، پلیئر آف دی فائنل  کپتان ذوفشاں ایاز  نے30 اور اقصٰی حبیب نے 24رنز بنائے،اسٹرائکرز کی کپتان نے وننگ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے سات لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کیا۔

رنر اپ ٹیم کی کپتان  سمعیہ افسر نے پانچ لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔سمیعہ افسر  نے 8میچز میں 122.07 کے اسٹرائیک ریٹ سے 271 رنز بناکر ایونٹ کی بہترین بیٹر  کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

 فاتح ٹیم کی نرجس بی بی 7 میچزمیں 11 وکٹیں حاصل کر کے ایونٹ کی بہترین بولر رہیں۔فاتح ٹیم  کی اقصیٰ حبیب پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔کومل خان نے ٹورنامنٹ کی بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

تقریب تقسیم انعامات میں سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہسیر اور پی سی بی ویمن ونگ کی چیئر پرسن رافعہ حیدر نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر پی سی بی ویمن سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اسد شفیق اور سلیکٹر سیدہ بتول فاطمہ و دیگر بھی موجود تھے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

بھارتی ٹیسٹ کپتان شبھمن کی انجری سے متعلق بڑی خبر!

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔

بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی کی کمی کوئی بھی ٹیم محسوس کرے گی۔

واضح رہے شبھمن گِل کو کولکتہ میں کھیلے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گردن کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ پورے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 2025 کا ’بہترین اردو ادیب‘ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کے نام
  • اے ایف سی انڈر 17 کوالیفائرز، پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے دی
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا
  • راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
  • آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنےآگئی۔
  • فیصل بینک کیلیے بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 ء کا اعزاز
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی سی بی انٹرکلب ٹورنامنٹ: ڈیسنٹ کلب، چوہدری اسپورٹس کیخلاف کامیاب
  • بھارتی ٹیسٹ کپتان شبھمن کی انجری سے متعلق بڑی خبر!
  • بھارتی اداکار مہیش بابو کی 50 سال کی عمر میں بھی بہترین فٹنس کا راز کیا ہے؟