لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔
یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر دس ہو گئی ہے۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ لیسبوس کی کشتی سے سات افراد کو بچا لیا گیا جب کہ مزید 24 افراد جزیرے کے ساحل پر پائے گئے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز میں سوار زیادہ تر سوڈانی تھے۔
لیسبوس، قریبی جزائر جیسے چیوس، کوس، لیروس اور ساموس کے ساتھ ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
وقاص احمد:کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی بےقابو ہوکر سڑک عبور کرنے والے افراد سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔