Al Qamar Online:
2025-11-16@05:02:18 GMT

سلمان خان کی شاندار فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار فٹنس کے ایک نئے مظاہرے سے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ زبردست لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ بے حد اونچی اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی سہیل خان اسے اپنے کندھے پر تھامے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مختصراً لکھا، ’’آہاا‘‘۔

59 سالہ اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ، نیلی جینز اور بلیک بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنی آنے والی فلم ‘بیٹل آف گالوان’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم جسمانی طور پر بے حد مشکل ہے جس کیلئے سخت ٹریننگ کرنی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں ایک دو ہفتے میں تیار ہو جاتا تھا لیکن اس فلم کے لیے شدید رننگ، ککس، پنچنگ اور ہر طرح کی ایکشن ٹریننگ کر رہا ہوں۔

سلمان خان کے مطابق فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند مقامات اور برفیلے پانی میں کرنا بھی ان کے لیے سخت چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں بگ باس 19 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جبکہ اپوروا لکھیا کی نئی ایکشن فلم ‘بیٹل آف گالوان’ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جو 2020 کے گالوان ویلی تصادم پر مبنی ہے اور آئندہ سال جون میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیاگیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ‘جمہوریت کے مستقبل’ پر ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن ائیرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لسٹ میں نام کون ڈالتا یا نکالتا ہے، کسی کو معلوم نہیں، میں نے سیکریٹری داخلہ کو خط بھی لکھا اور عدالت میں بھی درخواست دی مگر جواب نہیں ملا۔تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔

آج ملک میں جتنا ہیجان برپا ہے، اس میں شہرت کے بھوکے ان ججوں کا بھی حصہ ہے،صحافی مبشر علی زیدی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صنم ماروی کا پروگرام فیس سے متعلق حیران کن انکشاف
  • پی ٹی آئی رہنماء تیمور جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی
  • پاکستان نے شاندار بیٹنگ سے سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز نام کرلی
  • پارلیمانی انتخابات کے شاندار انعقاد سے ملت عراق کی عظمت دوبالا ہو گئی ہے، مسعود پزشکیان
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا
  • دھرمیندر کی اہلیہ اور بیٹوں کی جذباتی ویڈیو نے مداحوں کو بھی رُلا دیا