شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چیف کمشنر اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں دارالحکومت میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے فول پروف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی امن و امان برقرار رکھنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کی تمام مرکزی شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور شہر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ شہر کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے شاہراہوں، مارکیٹوں اور رہائشی سیکٹرز کی مانیٹرنگ کا ایک جامع نظام تشکیل دیا گیا ہے۔
ڈی جی سیف سٹی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ سیف سٹی منصوبے کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے نگرانی پر مامور ہے۔ جرائم پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو مزید کم کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کے ذریعے خصوصی نگرانی کے ساتھ شہر میں پولیس پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی۔
چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور بین الادارہ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے اسلام آباد کو ایک محفوظ، پرامن اور شہری دوست دارالحکومت بنایا جائے گا۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے تمام ادارے مل کر کام جاری رکھیں گے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمشنر اسلام آباد چیف کمشنر اجلاس میں سی ڈی اے سیف سٹی کو مزید کے لیے گیا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی