اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں ذاتی طور پر تمام ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کر رہے ہیں، لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، موٹرسائیکل سوار اور بڑی گاڑیاں اپنی لین میں رہیں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے، شہری روڈز کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے 1915 پر کال کریں یا ایف ایم 92.
دوسری جانب جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس 4 روز کے بعد صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بحال ہوگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کا چین کا دورہ عثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس بھی مکمل ٹریفک معمول کے مطابق
پڑھیں:
ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔