وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا اجلاس آج صبح طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت پی ایم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔