وفاقی حکومت کاآزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کو ہٹانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے میں ناکام رہے، وفاقی قیادت نے اس معاملے پر فوری اقدام کے حق میں فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے میں حکومتی عملداری اور امن بحال کیا جا سکے۔
خیال رہےکہ خیبر پختونخوا میں بھی بڑی سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت دی ہے، اس فیصلے کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انوار الحق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔