سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔
سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط میں چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل و پولیس حکام کو ملاقات کی واضح ہدایات جاری کی جائیں، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور اپنی جماعت کے قائد ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کے تحت خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہے اس لیے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع صوبوں میں وسائل کی تقسیم، فارمولا طے کرنے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4دسمبر کو طلب فورسز کی کارروائیوں میں پکڑے جانے والے فتن الخوارج کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پرآ گئے برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی پر وزیراعلی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ
فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے دھرنا دیا تھا۔ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے دوپہر 2 بجے سے احتجاج شروع کیا، تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم
پولیس نے تینوں بہنوں کو دھرنا دینے پر حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں چکری انٹرچینج پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔
کارروائی کے دوران تلخ کلامی، دھکم پیل اور بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، اور نورین نیازی زمین پر گرنے سے زخمی ہوئیں۔
پولیس نے متعدد کارکنان سمیت رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر مینا آفریدی کو بھی حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی بجلی اور لائٹس بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ منگل ملاقاتوں کا مقررہ دن تھا، تاہم عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس پر احتجاجی صورتحال نے جنم لیا۔
جمعرات کو طے شدہ ملاقاتوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی جانب سے معمول کی سرگرمیوں کے بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان مینا آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا