فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کیلئے مہلک ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کیلئے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی بخیریت واپسی پورے ملک کیلئے اطمینان کا لمحہ ہے اور ان کی استقامت ہر کارکن کے لیے مثال ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی فلسطین سیمینار 9 اکتوبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور پیپلز پارٹی لیاقت بلوچ نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کا پیپلز پارٹی سے تنازع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت کا اعلان
پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔
تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ بیانات پیپلز پارٹی کی غیرضروری تنقید کا جواب ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ آنے کی دعوت دیں، موازنہ اور پھر مناظرہ بھی ہوگا، ن لیگ نے بلاول کا چیلنج قبول کر لیا
نواز شریف کے مؤقف کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایک سخت پریس کانفرنس میں مریم نواز پر دوبارہ تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو پنجاب پیپلز پارٹی سندھ کشیدگی مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف