کراچی: جناح اسپتال میں مریض کو آپریشن کیلئے 2 سال بعد کی تاریخ دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے جناح اسپتال میں ایک مریض کو سرجری کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی، جس پر اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کی ہے۔
مریض کے مطابق، اُسے سرجیکل کمپلیکس سے 23 جون 2027 کی تاریخ دی گئی ہے، جبکہ وہ روزانہ دو انجکشن کے ذریعے درد کم کرنے پر مجبور ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ وہ نجی اسپتال کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔
اس معاملے پر ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کی کمی اور مریضوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے طویل انتظار کی نوبت آتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔