اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی بخیریت واپسی پورے ملک کے لیے اطمینان کا لمحہ ہے اور ان کی استقامت ہر کارکن کے لیے مثال ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سے  متعلق اپنے بیان میں کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے سیاست کر رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی فلسطین سیمینار 9 اکتوبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا باغ دانش سکول کا سنگِ بنیاد، افتتاح 23 مارچ 2026 کو ہوگا

باغ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اس تاریخی موقع پر دلی مسرت ہے، کیونکہ یہ وہ تعلیمی سفر ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا تھا اور جو اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں دانش سکول کی تعمیر کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور محکمہ تعلیم کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وادیٔ نیلم میں بھی بہت جلد دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا اور آزاد جموں و کشمیر کی نئی قیادت کی درخواست پر ایک مزید دانش سکول کے قیام کی منظوری بھی دی جا رہی ہے۔

باغ دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکول ایسے ادارے ہیں جن کا تعلیمی معیار ملک کے بہترین اداروں ایچیسن کالج، لارنس کالج، برن ہال ایبٹ آباد اور دیگر ممتاز درسگاہوں—سے کسی طور کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں جدید تعلیم، تربیت یافتہ اساتذہ، معیاری خوراک، بہترین رہائش، کھیلوں کے میدان، ڈیجیٹل لائبریریاں اور سمارٹ بورڈز جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ادارے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے اس خواب کی تعبیر ہیں جس میں ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا گیا تھا جہاں ہر بچہ اور بچی صرف محنت، امانت اور دیانت کی بنیاد پر ترقی کا حق رکھتا ہو۔

انہوں نے اس موقع پر پنجاب کے ایک دانش سکول کی ایک طالبہ کا واقعہ بھی سنایا، جو یتیم تھی اور معاشی مشکلات کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب رکھتی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک بچی کی کہانی نہیں، بلکہ آج ہزاروں طلبہ اور طالبات دانش سکولوں سے تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینیئر، محقق اور دیگر اہم شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، جن میں وہ طالبعلم بھی شامل ہیں جو اس وقت کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے بچے بھی انہی اداروں سے فارغ التحصیل ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملکی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ مختصر جنگ میں دشمن کو واضح پیغام دیا اور دنیا نے پاکستانی افواج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کانگرس کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس جرات مندانہ کارکردگی کی تائید کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل اور افواجِ پاکستان کی بہادری کا نتیجہ ہیں، اور اسی عزم کے ساتھ حکومت معاشی میدان میں بھی دن رات محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح باغ میں یہ ادارے تعمیر ہو رہے ہیں، اسی طرح ایک دن مقبوضہ کشمیر کے بچے بھی آزاد فضا میں انہی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کر رہا ہے اور یہ تعاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انہیں ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ وقت آئے گا جب کشمیر آزاد ہوگا اور وہاں بھی ایسے تعلیمی ادارے تعمیر ہوں گے جو نئی نسل کے مستقبل کو روشن کریں گے۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ہونے والے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی اور انہوں نے آزاد کشمیر کی قیادت سے توقع ظاہر کی کہ وہ گورننس کے اعلیٰ معیار قائم کریں گے تاکہ ترقی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں۔ انہوں نے شرکا کے نعروں کے ساتھ خطاب مکمل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد۔

متعلقہ مضامین

  • جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر کے بے باک سیاسی رہنماء شیبان عشائی کا خصوصی انٹرویو
  • غزہ کا مسئلہ کیا ہوا؟
  • جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترچکا، قافلے کے قدم مضبوط ہیں،لیاقت بلوچ
  • کشمیر اور غزہ کے مسئلے پر خطے میں امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اسحاق ڈار
  • اجتماع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، جاوید قصوری
  • وزیراعظم شہباز شریف کا باغ دانش سکول کا سنگِ بنیاد، افتتاح 23 مارچ 2026 کو ہوگا
  • مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا، برطانوی وزیراعظم
  • دیرینہ مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے، چوہدری انوارالحق
  • بچوں کا امن ایوارڈ شام کی نوعمر سماجی کارکن کے نام