سابق سینیٹر مشتاق احمد کا آئندہ زیادہ طاقتور انداز سے غزہ جانےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین کے معاملے کو سیاسی تفریق سے بالا تر رکھ کر قومی اتفاق کا سبب بنایا جائے۔ استقبال کے لیے آنے والوں سے انہوں نے درخواست کی کہ صرف پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے لائیں اور پارٹی جھنڈوں سے گریز کریں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ استقبال تقریب غیر سیاسی، سول سوسائٹی موومنٹ — پاک فلسطین فورم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کا وفد وہ خود گلوبل صمود فلوٹیلا میں لے کر گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی اور محبت ہمارے وجود میں خون کی طرح رچی بسی ہے اور ان شاء اللہ وہ غزہ، الاقصیٰ اور فلسطین کی مشترکہ قدروں کو قوم کے اتحاد کی بنیاد بنائیں گے۔ اب وہ مزید طاقتور انداز میں غزہ جائیں گے اور زندگی بھر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
ایک اور پوسٹ میں مشتاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کی بحث ترک کی جائے، ابراہیم معاہدوں (Greater Israel) سے دور رہا جائے، ٹرمپ پلان کو غزہ کی “ظالمانہ خریداری” قرار دیتے ہوئے اس کی مزاحمت کی جائے، اور شمع جونیجو کے معاملے کی شفاف تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ کمپنی کو ساڑھے 300 ارب روپے مجاز سرمایہ کی اجازت ہو گی۔
پاکستان بزنس کونسل کے چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا ہے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس دفعہ گندم خریدی جائے گی ۔ حکومت 3500 روپے من گندم خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ باردانہ کون جاری کرے گا اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جائے۔
احمد جواد نے کہا کہ گندم کاشتکار اس وقت بے چینی کا شکار ہیں ابہام دور کیا جائے ۔ گندم نہ خریدی گئی تو مالی سال میں زرعی شرح پیداوار منفی ہو جائے گی ۔