مشتاق احمد کا آئندہ زیادہ طاقتور انداز سے غزہ جانےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین کے معاملے کو سیاسی تفریق سے بالا تر رکھ کر قومی اتفاق کا سبب بنایا جائے۔ استقبال کے لیے آنے والوں سے انہوں نے درخواست کی کہ صرف پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے لائیں اور پارٹی جھنڈوں سے گریز کریں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ استقبال تقریب غیر سیاسی، سول سوسائٹی موومنٹ — پاک فلسطین فورم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کا وفد وہ خود گلوبل صمود فلوٹیلا میں لے کر گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی اور محبت ہمارے وجود میں خون کی طرح رچی بسی ہے اور ان شاء اللہ وہ غزہ، الاقصیٰ اور فلسطین کی مشترکہ قدروں کو قوم کے اتحاد کی بنیاد بنائیں گے۔ اب وہ مزید طاقتور انداز میں غزہ جائیں گے اور زندگی بھر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
ایک اور پوسٹ میں مشتاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کی بحث ترک کی جائے، ابراہیم معاہدوں (Greater Israel) سے دور رہا جائے، ٹرمپ پلان کو غزہ کی “ظالمانہ خریداری” قرار دیتے ہوئے اس کی مزاحمت کی جائے، اور شمع جونیجو کے معاملے کی شفاف تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا‘ خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-33
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح اب بھی دیں گے انشا اللہ ہمیں کامیابی ملے گی‘ وہ جو کوشش کر رہے ہیں یہ انتخابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے‘ ابھی اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آئے گی‘ فلسطین کی ریاست قائم ہوگی اور وہ اپنی ریاست میں آزادی کا سانس لے سکیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے، دنیا فلسطین کے لیے گلیوں بازاروں اور شہروں میں نکلی ہوئی ہے، یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے۔