جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سابق سینیٹر مشتاق احمدکا رہائی کے بعد پہلا بیان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہناتھا کہ 5دن اسرائیلی جیل میں قید رکھا گیا، ہماری آنکھوں پر پٹیاں، پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں،جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کاکہناتھا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘ فاروق حیدر و انوار الحق میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
—فائل فوٹوزاسلام آباد میں راجہ فاروق حیدر اور انوار الحق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے انوارالحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تماشہ بنایا ہوا ہے؟ کابینہ میں 9 لوٹے ہیں۔
انوار الحق نے فاروق حیدر سے الٹا سوال کر دیا کہ انہیں بنایا کس نے؟ کس نے ووٹ دیا؟
یہ بھی پڑھیے ہم آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: راجہ فاروق حیدرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ان کا حال ادھر ڈوبے ادھر نکلے والا ہے، تماشہ بنایا ہوا ہے۔
انوار الحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ دیا، نہ ہیر کا فرق چھوڑا، نہ رانجھے کا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرا کچھ اب کوئی لمبا پروگرام نہیں ہے۔
انوار الحق نے راجہ فاروق حیدر سے سوال کیا کہ آپ کیا عمرے پر جا رہے ہیں؟