علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ کا چالیسواں اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور اپنے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکریں گے، یہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ہوگی کیونکہ انہوں نے وزارت اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی نیا وزیراعلی بنایا جارہا ہے۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلی کے امیدوار ہوں گے۔ سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔
بعدازاں علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلی کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، یہ امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں، تاہم سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہوگی اور ہم عمران خان کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہوکر آگے بڑھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت اورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اجلاس کل طلب کرلیا آخری کابینہ اجلاس علی امین گنڈا سہیل آفریدی
پڑھیں:
عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش