وفاقی حکومت کا وفد صدر زرداری سے ملنے نوابشاہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ پہنچ گیا۔
صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے نوابشاہ پہنچنے والے وفد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، اسحاق ڈار اور ایاز صادق شامل ہیں۔
حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے گی۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی فیصلوں کے لیے 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا اور پیپلز پارٹی سے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اختلافات کو ختم کریں گے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔