ن لیگ پی پی کشیدگی، مریم نواز سے بات کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر اور اس کے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین اور مشیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے سیاسی اختلافات، میڈیا بیانات، اور پارٹی سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماو ¿ں کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزراء نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے بیشتر تحفظات وفاقی حکومت سے نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کی حکومت سے متعلق ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان اعتماد اور رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات یا اختلافات کی بنیاد پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں، تمام تحفظات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر ایاز صادق اور وفاقی وزراءکو ہدایت کی کہ وہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھیں اور کسی بھی غلط فہمی کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مستحکم کارکردگی کے لیے اتحادی جماعتوں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کو مزید موثر بنانے، رابطہ کمیٹی کے کردار کو فعال کرنے، اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات پر براہِ راست بات کی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے درمیان
پڑھیں:
امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ خوشی کا ہے اور دانش سکول کا سفر پنجاب سے شروع ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں اور بھمبر میں اس سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ پاکستان نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیے، پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا تھا، اور آج امریکی کانگریس نے اس پر مہر لگا دی۔ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف pic.twitter.com/j0QDV8FLtk
— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025
وزیراعظم نے افواج پاکستان کی دلیری، فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت اور اللہ کے فضل و کرم کو فتح کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھورتقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکول کے سلسلے کو بڑھانے میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز سے بننے والی دانش یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات سے کم نہ ہوگی، وزیراعظم
انہوں نے بتایا کہ دانش سکول علم اور دوستی کا واضح ثبوت ہیں اور فنڈز کی فراہمی ہمیشہ خندہ پیشانی سے کی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ان شاء اللہ 23 مارچ 2026 کو اس کا افتتاح کریں گے۔ وادیِ نیلم میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد بھی جلد رکھ دیا جائے گا۔ اور نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی فرمائش پر میں ان کو بطور تحفہ کہوٹہ دانش اسکول… pic.twitter.com/HOGdHPVEbL
— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025
فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے قیام سے ریاست میں اعتماد پیدا ہوا اور معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
انہوں نے مسلح افواج کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا ہونے کا ذکر بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی کانگریس باغ پاک بھارت جنگ دانش اسکول وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور وزیراعظم شہباز شریف