وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل پر اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں راجا پرویز اشرف، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔
مزید پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے کشمیر میں معاملات کو احسن انداز میں حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات۔ راجا پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔@pmln_org @AzmaBokhariPMLN pic.
— Media Talk (@mediatalk922) October 8, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے ہیں اور کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پُرتشدد واقعات سے اظہار لاتعلقی
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم محمد شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف حکومتی مذاکراتی کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیری عوام شہباز شریف کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر یکجہتی کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک نے تجارت، تعلیم اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں اور دونوں ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز بنے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ملائیشیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انور ابراہیم نے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کو بھی ضروری قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میرے لیے دوسرے گھر جیسا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی تصنیف ’’اسکرپٹ‘‘ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان فکری و تہذیبی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمد کا آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں وسعت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، سرمایہ کاری، اور سائنسی تحقیق کے میدانوں میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کے اصرار پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے، جس سے محفل کا ماحول خوشگوار ہو گیا اور دونوں رہنماؤں نے اسلامی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔