وزیراعظم شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پراطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے،آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔
منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت متحرک ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیدال خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کیے ہیں تاکہ پارلیمانی معاملات میں جاری تنا کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے تاہم عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لیے مسلم لیگ (ن) تحفظات دور کرے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا انتظار کرے تاکہ معاملے پر براہِ راست بات چیت ممکن ہو سکے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماں نے وزیراعظم کو پیپلز پارٹی سے جاری رابطوں اور پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی پر خود تنازع کے حل میں کردار ادا کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے اس سلسلے میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے سیکیورٹی واپس لینے اور دیگر تحفظات سے متعلق پارٹی مقف سے آگاہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وزیراعظم کی واپسی کے بعد تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کرتی رہوں گی: مریم نواز شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم