نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویڈی آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کرنے اور پاکستان کا وجود دنیا سے مٹانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا مجھ سمیت پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پوری فوج متحد و منظم ہے، بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔ پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں، انڈین آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، دھونس اور  دھمکی کی سیاست بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں سے  بھارت کا چہرا بے نقاب ہو گیا ہے، عالمی برادری کو ان کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرنی چاہیے، انڈین آرمی چیف نے پاکستانی و کشمیری قوم کو للکارا ہے جو سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلح افواج ا رمی چیف کے ساتھ

پڑھیں:

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز

ایشیا کپ میں کھیل کے جذبے سے دوری کے بعد بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا ایک بار پھر سوالات کو جنم دے گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل 14 ستمبر کو ہونے والے ایشیا کپ کے مینز میچ میں بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آگاہ کیا تھا کہ بھارتی کپتان مصافحہ نہیں کریں گے۔

بھارتی ٹیم کے مسلسل رویے سے یہ تاثر مزید گہرا ہو رہا ہے کہ وہ میدان میں صرف کھیلنے نہیں بلکہ سیاست کا رنگ چڑھانے آتی ہے۔ ویمنز میچ میں بھی اسی سوچ کی جھلک نظر آئی، جہاں کھیل کے بنیادی آداب کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

اسی تناظر میں ایشیا کپ کے بعد بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز اور کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی ایک متنازع بیان دیا۔

فتح کے بعد ان کا ’آپریشن سندور‘ سے میچ کو جوڑنا نہ صرف غیر ضروری سیاسی رنگ تھا بلکہ کھیل کے تقدس کے خلاف بھی تھا۔

اگرچہ آئی سی سی نے سوریا کمار پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، تاہم بھارتی ٹیم کے رویے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد جب کھلاڑیوں نے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو اسے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دفتر بھجوا دیا گیا۔

اس معاملے پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کا دوٹوک مؤقف سامنے آیا کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو وہ رسمی طریقہ اختیار کرے اور دفتر سے آ کر خود لے جائے۔

بھارتی حکومت، میڈیا اور کرکٹ بورڈ کی مشترکہ روش یہ تاثر دیتی ہے کہ کھیل کو سفارتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کے اصولوں اور روح کے سراسر منافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی ہٹ دھرمی پاک بھارت ٹاکرا سیاست کھیل کا میدان ہاتھ نہ ملایا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی
  • مودی سرکار کاکشمیری طلباء سے ناروا سلوک
  • بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنا دیا، سابق پاکستانی کرکٹر برہم
  • بھارت کوئی طیارہ نہیں گراسکا، ترجمان پاک فوج کی معرکہ حق میں چینی ہتھیاروں کی مؤثرکارکردگی کی توثیق
  • بھارت کی گیڈر بھبکیاں اور پاکستان کا کرارا جواب
  • اقوامِ متحدہ، پاکستان کا کشمیری و فلسطینی خواتین کے تحفظ کا مطالبہ، پاکستانی کاؤنسلر
  • پاکستانی سفارتخانہ میں فلم’’مارشل آرٹس‘‘کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام
  • بھارتی وزیر دفاع کی کراچی پر حملے کی دھمکی گیڈربھبکی کے سواء کچھ نہیں
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز