البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ترانا: البانیا کی عدالت میں دوران سماعت مسلح شخص کی فائرنگ سے جج کا قتل ہو گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی عدالت میں دوران سماعت مسلح کی فائرنگ سے جج ہلاک اور 2 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران مدعا علیہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق 30 سالہ مسلح شخص موقع سے فرار ہو گیا، جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عدالت میں
پڑھیں:
سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
—فائل فوٹوسندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔
اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔