ایران میں دستی بم حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہید، تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
تہران: ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہیداور تین زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کردیا،دہشت گردوں نے اچانک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے فوراً بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے بعد ختم ہوئی تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بیت المقدس یونٹ کے ترجمان نے کہاکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت علی رضا ولی زاده اور ایوب شیری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد ہی ان حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
خیال رہےکہ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، ایران کے مغربی اور جنوبی صوبوں میں علیحدگی پسند کرد اور بلوچ تنظیمیں کئی برسوں سے مسلح کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کردستان اور سیستان بلوچستان ایران کے وہ علاقے ہیں جہاں نسلی اقلیتیں ریاست سے علیحدگی کی جدوجہد کر رہی ہیں جبکہ ایرانی حکومت ان کارروائیوں کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ان صوبوں میں سیکیورٹی آپریشنز میں اضافہ کر چکی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
بلوچستان: مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، ریکارڈ کو آگ لگا دی
—فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قلات جوڈیشل کمپلیکس کے ریکارڈ کو آگ لگا دی۔
فائرنگ کے تبادلے اور فورسز کی کارروائی کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔