اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن آج وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا  ۔
 سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 2 سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا دوں گا۔ لیکن آج اسرائیل اور حماس کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بلکہ امریکہ کی سرپرستی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو بائیڈن اور مودی نے اعلان کیا کہ نیا کوریڈر بن رہا ہے۔ اور 24 ستمبر کو نیتن ہاہو نے اقوام متحدہ اسمبلی میں نقشہ دکھایا جس میں فلسطین کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
 مشاہد حسین سید نے کہا کہ آج پوائنٹ نمبر 19 میں ڈونلڈ ٹرمپ مان رہے ہیں کہ فلسطین ایک ریاست بننی چاہیئے۔ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی۔ اور بھارت کے پیچھے اسرائیل تھا۔ ایران نے اسرائیل کو ہرایا، اسرائیل کے پیچھے بھارت تھا۔
 انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سالوں میں ہر ایک گھنٹے میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا ہے۔ اور اسرائیل نے 6 ممالک پر حملہ کیا۔
  مشاہدحسین سید نے کہا کہ پاکستان کا ایک نیا مقام پیدا ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضہ اور فلسطین میں اسرائیلی قبضہ ختم کرنا ہو گا۔ ایران نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی مخالفت نہیں۔ اور ایران کے امریکہ کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن مسلم ممالک کے ساتھ ہیں۔ ایران نے براہ راست کوئی مخالفت نہیں کی۔ بلکہ خاموشی اختیار کی۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ایران کا کھل کر ساتھ دیا۔ اور ایران کے سلامتی مشیر علی لاریجانی اگلے ہفتے پاکستان بھی آ رہے ہیں۔ پاکستان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
  مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرے گا۔ کیونکہ بھارت کو واضح طور پر مار پڑی ہے۔ اور پاکستان سے شکست کے بعد مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔ اب اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حملہ کیا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ اور پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی کوشش ہے پاکستان، چین اور افغانستان مل کر کچھ کریں۔ اور افغان طالبان بگرام ایئر بیس امریکہ کو کبھی نہیں دے گا۔ ویسے بھی بگرام ایئر بیس امریکہ کو دینا کسی کے مفاد میں نہیں۔ ہمیں دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
 مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی خطے میں اچھی پوزیشن ہے۔ جبکہ مغرب اور امریکہ کا زوال آ رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشاہد حسین سید نے انہوں نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم