Express News:
2025-10-07@08:15:43 GMT

ریشم اور سعود کے الزامات پر سید نور نے خاموشی توڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے کی گئی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا نہایت پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔

ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ ’’اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟‘‘

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریشم کی ان کے ساتھ بننے والی پہلی پانچ فلمیں ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں تھیں، لیکن وہ ہر کردار کےلیے موزوں نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام شروع کیا۔

سید نور نے زور دے کر کہا کہ ’’جب میں نے انہیں کاسٹ کرنا بند کیا تو ان کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی۔ میں نے ان کا کیریئر بنانے کے لیے بہت محنت کی، لیکن یہ کبھی نہیں بتاؤں گا کہ میں نے انہیں کیسے گروم کیا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ریشم کے بعد بھی انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دی ہیں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ ان کے جانے سے ان کا نقصان ہوا۔

اداکار سعود قاسمی کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے سید نور نے نرمی کا رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’’میرا خیال نہیں کہ سعود کا مقصد مجھے برا کہنا تھا۔ میں جانتا ہوں انہوں نے ایسا کیوں کہا، شاید ان کا مطلب یہ تھا کہ جب سید نور اور شان شاہد فلموں سے دور ہوئے تو انڈسٹری کمزور ہوگئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سعود اور ریشم دونوں میرے بچوں کی طرح ہیں، میں ان کی تنقید پر ناراض نہیں ہوتا۔ جو لوگ آپ کے مقام تک نہیں پہنچ پاتے، وہ لازمی بات کرتے ہیں۔ سعود ایک اچھے اداکار ہیں اور انہیں اپنی رائے رکھنے کا پورا حق ہے۔‘‘

سید نور کا یہ پرسکون اور معقول ردعمل ان کے وسیع الظرفی اور پیشہ ورانہ پختگی کا ثبوت پیش کرتا ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنا مؤقف واضح کیا بلکہ نوجوان فنکاروں کے لیے عزت و احترام کا رویہ بھی برقرار رکھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی کا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار، عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کے مقدمات میں عدالتی شفافیت نہ ہونے کے باعث عوام کا عدلیہ پر اعتماد تیزی سے کم ہو رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل میں غیر معمولی تیزی اور بند کمرے کی کارروائی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے، جب کہ آئین کے مطابق ان مقدمات کی سماعت اوپن ٹرائل کے طور پر ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی، تاہم سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر نے ان سے ملاقات کی ہے اور شام چار بجے پریس کانفرنس میں تفصیلات شیئر کریں گے۔

انہوں نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 اور 2024 کی رپورٹوں کے مطابق 24 لاکھ سے زائد مقدمات ابھی زیرِ التوا ہیں، جن میں عمران خان کے کیسز بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت گزشتہ آٹھ ماہ سے التوا میں ہے، جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے بارے میں بعض افواہیں گمراہ کن ہیں، ان کا کسی ایجنسی یا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ جیل کے اندرونی معاملات پر غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے تاکہ مزید تنازع نہ پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام کارروائیاں ملکی سلامتی کے دائرے میں رہتے ہوئے ہونی چاہییں، اور خیبرپختونخوا میں جاری کسی بھی آپریشن میں شہریوں کا نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر اپنے عہدے پر اس وقت تک فائز رہیں گے جب تک انہیں بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ توشہ خانہ کیس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حالات بہتر سمت میں جائیں گے اور ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع نہ کرنا پڑے۔

آخر میں انہوں نے سینیٹر مشتاق احمد کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے پیغام بھیجا ہے کہ پوری قوم ان کی آواز بنے۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے بارے میں سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلایا جا رہا ہے، جب کہ پلیٹ فارم کی پالیسی سے متعلق انہیں معلومات نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن کو مناظرے کی دعوت، الزامات کا منہ توڑ جواب دیں گے،عظمیٰ بخاری
  • چیئرمین پی ٹی آئی کا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار، عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات
  • شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے، دونوں وزیر اطلاعات کی ایک دوسرے پر الزامات
  • شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے، دونوں وزیر اطلاعات  کی  ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
  • اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی: اسما عباس
  • ایران کے ایٹمی پروگرام پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں: صدر مسعود پزشکیان
  • ملٹری عدالت سے سزاﺅں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر
  • شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • کرناٹک حکومت جی ایس ٹی نقصان پر عدالت جائے گی، سدارامیا