فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹوئنٹی میں کب چلے گا؟ احمد شہزاد اوپننگ بیٹر پر بھڑک گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سابق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھادیے۔فخر زمان کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نےکہاکہ ’ فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ جتو ایا، ون ڈے میں ان کی اچھی پرفارمنس ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان کے کیا اسٹیٹس ہیں؟‘۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے مثبت اسٹیٹس دکھائے جاتے تھے لیکن جب ہم نے ان کے منفی اسٹیٹس دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ ہم نے یہ اسٹیٹس تو دیکھے ہی نہیں ۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح فخر زمان کیلئے کہا جاتا ہے جب چلے گا میچ جتوائے گا لیکن آپ بتائیں فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹوئنٹی میں یہ کب چلے گا؟ یہاں پسند نا پسند پر چیزیں چلتی ہیں، کون کس پی ایس ایل ٹیم میں ہے اور اس ٹیم کا پی سی بی میں کتنا عمل دخل ہے‘ ۔احمد شہزاد نے مزید بتایا کہ ’ہم نے فخر زمان کے اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 کی ایوریج ہے، 127 کا اسٹرائیک ریٹ ہے، وہ اوپنر سیٹ نہیں ہوتے، چوتھے پر سیٹ نہیں ہوپاتے اور بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ جب چلے گا تو جتوا دے گا تو یہ کب چلے گا‘؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چلے گا
پڑھیں:
افغانستان میں امریکہ آسانی سے جیت سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا، ٹرمپ
ورجینیا میں امریکی بحریہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیا آپ کو اسامہ بن لادن یاد ہے؟ اس کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں امریکی بحریہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں آسانی سے جیت سکتے تھے، ہم کوئی بھی جنگ آسانی سے جیت سکتے تھے، لیکن ہم سیاسی طور پر درست تھے، اب ہم جیت رہے ہیں، ہم اب سیاسی طور پر درست نہیں ہونا چاہتے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو اسامہ بن لادن یاد ہے؟ اس کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔
واضح رہے ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ افغانستان میں بگرام اڈے پر دوبارہ قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس دھمکی کے جواب میں طالبان حکومت کے چیف آف سٹاف فصیح الدین فطرت نے کہا کہ ہم افغان سرزمین کا ایک انچ بھی غیر ملکی افواج کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔ وہیں طالبان حکومت کے انٹیلی جنس کے نائب سربراہ تاج میر جواد نے بھی دھمکی دی تھی کہ وہ خودکش حملے دہرائیں گے، امریکی افواج کو افغانستان واپس بھیجنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خودمختاری ایک سرخ لکیر ہے اور کسی بھی غیر ملکی طاقت کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔