جنوبی افریقہ کی اوپننگ بیٹر تزمن بریٹس نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز

تزمن بریٹس نے 86 گیندوں پر 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ سال 2025 میں ان کی پانچویں ون ڈے سینچری ہے، جو خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ سینچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے 2024 اور 2025 میں 4،4 سینچریاں اسکور کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس اننگز کے بعد تزمن بریٹس مجموعی طور پر 41 اننگز میں 7 سینچریاں مکمل کر چکی ہیں۔ وہ سب سے کم اننگز میں 7 سنچریاں مکمل کرنے والی تیز ترین کرکٹر بن گئی ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے پاس تھا جنہوں نے 44 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

اس فہرست میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ (62 اننگز) اور نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس (81 اننگز) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ تزمن بریٹس نے اپنی سینچری مکمل ہونے پر روایتی ’تیر و کمان‘ کے انداز میں جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش

میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 231 رنز پر آؤٹ کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اہم اعزاز اوپننگ بیٹر جنوبی افریقہ وی نیوز ویمنز ورلڈ کپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہم اعزاز اوپننگ بیٹر جنوبی افریقہ وی نیوز ویمنز ورلڈ کپ ویمنز ورلڈ کپ تزمن بریٹس نیوزی لینڈ

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

NAPIER:

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی تاریخ میں بھی کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔

شے ہوپ نے نیپئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتار سنچری مکمل کی اور ریکارڈ قائم کیا لیکن ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے 69 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 109 رنز بنایا، جس کی بدولت 34 اوورز میں ٹیم نے 9 وکٹوں پر 247 رنز بنا لیا۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے میچ میں 3 گیندیں قبل 248 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور سیریز بھی جیت لی۔

شے ہوپ نے میچ میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی 11 ٹیموں سمیت تمام فل ممبرز کے خلاف ون ڈے میں سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے اور ویسٹ انڈیز کے ہی کرس گیل نے 12،12 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹر نے 11 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ نیدرلینڈز اور نیپال جیسی فل ممبر ٹیموں کے خلاف سنچری بنائی، جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والے دیگر بیٹر میں سچن ٹنڈولکر، گیری کرسٹن، رکی پونٹنگ، راہول ڈریوڈ، کمار سنگاکارا، ہاشم آملہ، شیکھر دھون، مارٹن گپٹل اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 11،11 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا چکے ہیں۔

شے ہوپ نے ون ڈے میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سنچریاں بنائی ہیں۔

کرک انفو کے مطابق شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ ٹیموں کے خلاف سنچری کا ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، کرس گیل، ہاشم آملہ اور مارٹن گپٹل نے ون ڈے میں 11 ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنائی تھیں۔

شے ہوپ نے ون ڈے کی تاریخ میں 10 ممالک میں سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے، تاہم سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جے سوریا نے سب سے زیادہ 12 ممالک میں ون ڈے سنچریاں بنا رکھی ہیں، کرس گیل اور ویرات کوہلی بھی 10 ممالک میں ون ڈے سنچریاں بنائی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیے 142 ون ڈے میچوں میں تیز ترین 60 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل ویوین رچرڈز نے 141 میچوں میں ویسٹ انڈیز کے لیے تیز ترین 6 ہزار رنز بنائے تھے۔

شے ہوپ نے ون ڈے کیریئر میں عظیم بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 19 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ کرس گیل نے سب سے زیادہ 25 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان 142 اننگز میں تیز ترین 19 سنچریاں بنانے والے بیٹرز میں پانچویں نمبر پر ہیں اور ان سے پہلے بابر اعظم 102 میچوں، ہاشم آملہ 104، ویرات کوہلی 124 اور ڈیوڈ وارنر 139 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جبکہ کرس گیل اور برائن لارا نے بالترتیب 189 اور 243 ویں اننگز میں 19 سنچریاں بنائی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھتہ خوورں کے خلاف کارروائیاں؛ 4ملزمان گرفتار
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • مراکش کے اشرف حکیمی افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کرلیا
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے بیٹی کے ہمراہ مزید تین ریکارڈ بنا ڈالے
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل
  • انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا شیڈول جاری
  • چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے وسیم کھتری نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
  • ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟