آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔
مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سدرہ امین اور تزمین برٹس نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے دو بھارتی کھلاڑیوں سمیت ایک زمبابوین کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بھارت کے ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ زمبابوے کے برائن بینیٹ کو گزشتہ نو ٹی ٹوئنٹی میچز میں 55.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے
بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کیریئر کی 13ویں سنچری اسکور کی۔
مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11ویں کرکٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے۔