آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
میتھیو رینشا کو 2022 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کی معمولی انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل بازو میں فریکچر کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ مارنو س لبوشین بھی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔