آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز، انگلینڈ کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا علان کر دیا جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ اور اسپنر شعیب بشیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مارک ووڈ الیون میں شامل ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جن کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیلنے کا پہلے سے تجربہ موجود ہے، دیگر میں بین اسٹوکز، جو روٹ، زیک کرالی اور اولی پوپ شامل ہیں۔
پینتیس سالہ ووڈ 2021-22 کے دورۂ آسٹریلیا میں بھی نمایاں تیز گیند باز تھے، جہاں انہوں نے 26.
مارک ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش اسپنر شعیب بشیر کی صلاحیتوں کو نہایت موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بشیر کا بلند ریلیز پوائنٹ اور اوور اسپن پیدا کرنے کی مہارت آسٹریلوی پچوں پر مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے بھی شعیب بشیر کی تکنیکی خوبیوں کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے آغاز میں بھارت کے دورے کے لیے اسکواڈ کی تشکیل کے وقت بھی دونوں نے بشیر کی صلاحیتوں کو خصوصی طور پر سراہا تھا۔
ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
12 رکنی اسکواڈ
بین اسٹوکس (کپتان)، جوفرا آرچر، اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، مارک ووڈ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارک ووڈ
پڑھیں:
مچل اسٹارک کا انگلش ’’بیزبال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی کا بڑا دعویٰ
آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے ’’بیز بال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے انگلش ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز جوڑنے کی حکمت عملی بنا رکھی تھی، وہ ٹیسٹ میں بھی 7 کی اوسط سے رنز اسکور کر رہے تھے۔
مچل اسٹارک کے مطابق انگلش ٹیم اب زیادہ متوازن انداز اپنا رہی ہے تاکہ فتح کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
اسٹارک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے بیٹنگ میں ’’صرف جارحانہ کھیل‘‘ چھوڑ کر حالات کے مطابق صحیح وقت پر حملہ کرنے کی حکمت اپنا لی ہے۔
اسٹارک کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹیں انگلینڈ کے لیے چیلنج ہوں گی اور وہ اپنی فاسٹ بولنگ کو بروئے کار لانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور بین اسٹوکس کے تال میل پر انگلینڈ نے جو حکمت عملی اختیار کی تھی، اسے عرف عام میں بیزبال کے نام سے جانا جاتا ہے۔