پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریلوے کی آمدنی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے کے اعلیٰ حکام اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا
اس جدید نظام کے ذریعے مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے باآسانی ٹکٹ خرید سکیں گے۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کی ایک تاریخی کامیابی!
این پی ایف اور پاکستان ریلوے کے درمیان "ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز" کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ جو وزیراعظم پاکستان کے "کیش لیس اکانومی کے وژن" کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
1/3 pic.
— National Police Foundation – NPF, Islamabad (@NPFPak) October 7, 2025
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سنگِ میل اور وزیرِاعظم کے کیش لیس وژن کی حقیقی مثال ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کیش لیس سسٹم سے ادائیگی کا عمل شفاف، مؤثر اور تیز تر ہو گا، جس سے ریلوے کے مالیاتی نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔
چیئرمین ریلوے نے کہا کہ یہ معاہدہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، اسٹیٹ بینک، ون لنک اور فِن نیٹ کے باہمی تعاون سے عوام کو جدید اور محفوظ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کا گولڑہ ریلوے اسٹیشن، صدی پرانی ثقافت
اس نظام کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک روزانہ 3 مرتبہ ریلوے کی آمدنی براہِ راست قومی خزانے میں منتقل کریں گے۔
ون لنک 40 بینکوں پر مشتمل ایک کنسورشیم ہے جو ادائیگیوں کے نظام کو مربوط بنائے گا۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے کا یہ ڈیجیٹل قدم عوام کے لیے شفاف، تیز اور صارف دوست ٹکٹنگ کے نئے دور کا آغاز ہے، جو ادارے کی بحالی اور جدیدیت کی جانب ایک مستحکم پیش رفت ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک انٹرنیٹ بینکنگ اے ٹی ایم چیئرمین ریلوے حنیف عباسی ڈیبٹ کارڈ ڈیجیٹل فِن نیٹ کنسورشیم کیو آر کوڈ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن وزیر ریلوے
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک انٹرنیٹ بینکنگ اے ٹی ایم چیئرمین ریلوے حنیف عباسی ڈیبٹ کارڈ ڈیجیٹل ف ن نیٹ کیو ا ر کوڈ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن وزیر ریلوے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان ریلوے حنیف عباسی ریلوے کی کیش لیس کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔