پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی ٹرین کے کرایے بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آجسے ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو اب سفر کے دوران ریفریشمنٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ سہولت میں بہتری لائی جا سکے۔
ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان مختلف کلاسز کے نئے کرائے درج ذیل ہیں ، اے سی پارلر کلاس کاکرایہ 2500 روپے ہوگیا ہے، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 2250 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 2100 روپے ہے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے مقررہ ہوا ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے، ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دیگر سفری ذرائع کے مقابلے میں ریلوے اب بھی عوام کے لیے سب سے سستا اور محفوظ ذریعۂ آمدورفت ہے۔
دوسری جانب مسافروں نے کرایوں میں اضافے پر مخلوط ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ مسافروں نے سہولتوں کے وعدے کو خوش آئند قرار دیا ہے، جبکہ دیگر نے کہا ہے کہ ریلوے کو پہلے ٹرینوں کی وقت کی پابندی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے۔
واضح رہے کہ لاہور ، راولپنڈی سیکشن پر سبک رفتار اور سبک خرام ٹرینیں روزانہ بڑی تعداد میں مسافروں کو لاتی اور لے جاتی ہیں، اور یہ روٹ ریلوے کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش راستوں میں شمار ہوتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے کرایوں میں کلاس کا
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :