لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروسز میں اضافہ؛ کرائے بھی بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سٹی 42: لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروسز کا اضافہ ہوگیا۔
مسافر دوران سفر سنیکس چائے کا مزا لے سکیں گئے،مسافروں کیلئے برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کی آپشن ہو گی۔
کمپلیمنٹری سروسز شامل ہونے پر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
پنڈی ریل کار سبک خرام ،ریل کار سبک رفتار کے کرایوں میں اضافہ کر دیاگیا ،ٹرین کے کرایوں میں 150روپے سے لیکر 250 روپے تک اضافہ کیا گیا۔
اے سی پارلر کا کرایہ 2500 روپے ،اے سی بزنس کا کرایہ 2250 روپےمقرر کی گئی ،اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 2100 ،اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کردیا گیا۔
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا کرایہ
پڑھیں:
اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا، خاتون نے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
نور بی بی ( سرجیت کور) کو ہراساں سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے سابق سکھ خاتون اور اسکے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا، درخواست میں کہا گیا کہ مذہبی رسومات کےلیے آنے والی بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کہ ناصر سے نکاح کیا، 8 نومبر کو پولیس نے درخواست گزار کے گھر غیر قانونی ریڈ کیا۔
پولیس حکام نے خاتون پر شادی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور نکاح کیا، پولیس حکام کے پاس درخواست گزار کے گھر چھاپہ مارنے کی کوئی اتھارٹی نہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔