سخت ٹریفک قوانین نافذ، موٹر سائیکل سوار کو 5 ، گاڑی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا
بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں، کار ڈرائیور کے لیے 20 ہزار،پبلک سروس ڈرائیور کے لیے 25 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے 30 ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ لاپرواہی یا غفلت برتنے پر کار ڈرائیور کو 25 ہزار جبکہ پبلک سروس اور ہیوی وہیکلز پر بالترتیب 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ فٹ ہاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے یا مقررہ حد سے باہر پارک کرنے موٹر سائیکل کے لیے 2 ہزار اور دیگر گاڑیوں پر 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ اور 2 ڈیمیرٹ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔
مرغی کی قیمت میں بڑااضافہ
حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قوانین عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے نافذ کیے گئے ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہزار روپے جرمانہ کے لیے
پڑھیں:
حادثات سے بچاؤ کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا:گورنر سندھ
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔