Daily Mumtaz:
2025-10-07@17:24:13 GMT

ایپ ڈاؤن لوڈز میں پاکستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

ایپ ڈاؤن لوڈز میں پاکستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں موبائل ایپلیکیشنز(mobile apps) ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ایپس کس ملک میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں؟ اور پاکستان کا اس دوڑ میں کیا مقام ہے؟
 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کیے اور اس طرح عالمی سطح پر نواں نمبر حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.

5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو ایپ مارکیٹ میں اس کی مستقل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
 ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکیشنز کی دنیا میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں 35.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں اسمارٹ فونز کے استعمال اور انٹرنیٹ تک رسائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
 عالمی سطح پر اگر بات کی جائے تو چین ایپ ڈاؤن لوڈز میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں صارفین کی بہت بڑی تعداد روزانہ لاکھوں ایپس انسٹال کرتی ہے۔ اس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جو ایک بڑی اور متحرک ایپ مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ برازیل تیسرے اور انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر نوجوان آبادی اور فری لانسنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی چند بڑی ایپ مارکیٹس میں کیا جا سکتا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں پاکستان

پڑھیں:

امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا

امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔
امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ، میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا۔ ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔
 یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری حد سے باہر کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے موجودہ ایف 16 بیڑے کی آپریشنل رینج اور درستگی کو کافی حد تک بڑھا دے گا، جس سے یہ فضائی خطرات کا جواب دینے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوگا۔
 مبینہ طور پر یہ فیصلہ جولائی 2025 میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا، جب پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے واشنگٹن میں سینئر امریکی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ دفاعی حکام سے کئی ملاقاتیں کیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان اور امریکا کے فوجی تعلقات ایک بار پھر عملی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگئے۔
  دوسری جانب غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہ کہا ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو، مشرقی یا مغربی ہو، کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نویں نمبر پر
  • امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا
  • پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ترجمان پاک فوج کا دو ٹوک مؤقف
  • امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا۔
  • پاکستان ذیابیطس میں پہلے نمبر پر، علی ظفر نے اس بیماری سے بچنے کے لیے پورا لائف اسٹائل پیش کردیا
  • دنیا کا سب سے زیادہ شور والا شہر ڈھاکا، اسلام آباد تیسرے نمبر پر
  • دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر آگئی
  • منفی موسمی تغیرات: سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں پاکستان پانچویں نمبر پر
  • ابھرتی معیشتوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے: بلوم برگ رپورٹ