ہم اسلامی جمہوریہ ایران، انصار الله اور حزب الله کی حمایت کے قدردان ہیں، حماس
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں فوزی برہوم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ماضی کی طرح مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "فوزی برہوم" نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح فوری طور پر صہیونی حملوں کو روکنا اور غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں كی نسل کشی کا راستہ بند كرنا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ حماس اب بھی فلسطینی قوم کے قومی و مستقل حقوق كے مطالبے پر قائم ہے اور ان کے مقاصد کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں اسرائیل کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے، بھوکا رکھنے اور قتل عام کے باوجود، صہیونی رژیم اپنے شہریوں کو حماس کی قید سے طاقت کے بل بوتے پر آزاد کرانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے 95 فیصد متاثرین نہتے شہری ہیں جب کہ اسرائیلی جیلوں میں 80 فلسطینی قیدی صیہونیوں کے تشدد کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔ حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کی طاقت وہ عوامی حمایت ہے جس کی وجہ سے قابض قوتوں کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ، مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی سازشوں کا ایک تاریخی جواب تھا۔ یہ آپریشن قبضے کے خاتمے کی راہ میں ایک اہم موڑ تھا جس نے دشمن کی اصلیت بے نقاب کر دی۔
فوزی برہوم نے امریکی حکومت اور نیتن یاہو کی کابینہ کو جنگی جرائم کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس نے بہت ذمے داری کے ساتھ جنگ بندی کی تمام تجاویز کا جواب دیا۔ مصر میں ہماری ٹیم ایک ایسے معاہدے کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہے جو فلسطینی قوم کی امنگوں کا ترجمان ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں حملوں کا خاتمہ، قابض فوج کا مکمل انخلاء، بے گھر ہونے والوں کی واپسی، غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کے منصفانہ تبادلے شامل ہونے چاہئیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو ماضی کی طرح مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے مزاحمتی فرنٹ کے اتحادیوں کی حمایت کو سراہا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم اور مزاحمت کے تمام حامیوں کی شرافت پر مبنی کوششوں و موقف کی قدر کرتے ہیں۔ خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران، انصار الله یمن اور حزب الله لبنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے قطر، مصر و ترکیہ کے ثالث کردار اور کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فوزی برہوم نے کہا کہ ہم صمود کارواں کے امدادی قافلوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ آپ کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فوزی برہوم کہا کہ ہم
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔