پاکستان سمیت مسلم ممالک کا حماس کی عبوری انتظامی کمیٹی کی تجویز پر خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :پاکستان نے مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ماہر ٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ یہ اقدام خطے میں امن، استحکام اور انسانی بحران کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے متعلق مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ ایک حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔
وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے فوری طور پر بمباری روکنے کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کی اور ان کے امن کے لیے جاری سفارتی کردار کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیشرفتیں جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے ایک حقیقی موقع فراہم کرتی ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ متعلقہ ممالک نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، متاثرین تک فوری امداد کی فراہمی، اور فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو روکنے پر زور دیا ہے،اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی ایسے اقدام سے اجتناب کیا جانا چاہیے جو فلسطینی شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے۔
تمام وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی اور غزہ و مغربی کنارے کے اتحاد کے ذریعے ایک مستحکم اور متحد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کی جائے۔
وزرائے خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام فریقین کے تحفظ کے لیے مؤثر سکیورٹی مکینزم تشکیل دینا ضروری ہے، جبکہ اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سمیت تمام شریک ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا آیا ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کی جانب کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔