مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی اسرائیلی فوج کی حراست میں مگر خیریت سے ہیں، دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی اسرائیلی فوج کی حراست میں مگر خیریت سے ہیں، دفترِ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہری، جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں، اس وقت اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ان کی قانونی کارروائی بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہوگی اور اسرائیلی عدالت میں انہیں پیش کیا جائے گا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ایک دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی ذرائع سے مشتاق احمد کی صورتحال کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی پورٹیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد مشتاق احمد کی وطن واپسی عمل میں لائی جائے گی۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کے تحفظ اور جلد رہائی کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اس معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی سطح پر بھی اجاگر کر رہا ہے تاکہ تمام فلوٹیلا شرکا کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور راستے میں مختلف ممالک کی کشتیاں اس میں شامل ہوتی گئیں۔ تاہم اسرائیلی بحریہ نے اسے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر روک کر نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں۔ ان میں 36 ترک شہریوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے رضاکار شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اب بھی تقریباً 450 سماجی کارکن اسرائیلی حراست میں ہیں، جن میں پاکستانی شہریوں سمیت سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ ان کارکنوں کو صمود فلوٹیلا کے ذریعے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
استنبول پہنچنے والے ترک صحافی ایرسن سیلک نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی حراست میں صمود فلوٹیلا کے متعدد رضاکاروں پر تشدد کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زبردستی اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا گیا۔
ایرسن کے مطابق کم عمر ہونے کے باوجود گریٹا کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک کیا گیا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی جارحیت کے باوجود امدادی سامان لے کر ایک نیا فلوٹیلا قافلہ غزہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے بین الاقوامی سماجی کارکن شریک ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں صمود فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بند کرے اور تمام گرفتار سماجی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان عالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو