پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 4 اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 74 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، پاور ڈویژن کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میاں والی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں, لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کیلیے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 14 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور, ننکانہ, شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 76 مکمل اور 102 جزوی طور پر بحال کر لیے گئے ہیں ۔ میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، پاور ڈویژن کے مطابق گیپکو کے 3 متاثرہ صارفین کیلیے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ پیسکو کے 90 فیڈرز مکمل طور پر بحال کردیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کرلیے گئے ہیں ۔ سیپکو کے 44 متاثرہ فیڈرز میں سے 8 مکمل اور 36 عارضی طور پر بحال کر لیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے،جن میں سے 437 فیڈر مکمل اور 147 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متاثرہ فیڈرز میں سے جزوی طور پر بحال رپورٹ کے مطابق طور پر بحال کر بحالی کا کام پاور ڈویژن علاقوں میں بجلی بحالی میں بجلی مکمل اور گئے ہیں کے زیر
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں کے رہائشیوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیے ہیں، بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔