ہمارا اسلحہ حماس کا اسلحہ ہے، انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ نیک اور بد میں فرق کیلئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سینئر رکن اور پولیٹیکل بیورو "محمد البخیتی" نے واضح کیا کہ یمن کا اسلحہ حماس کا اسلحہ ہے اسی طرح صنعاء، حماس ہی کی فرنٹ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے لاکھوں مجاہدین حماس کے سپاہی ہیں اور اس تحریک کی جنگ و صلح، یمن کی جنگ اور صلح ہے۔ انصار الله کے اس سینئر رکن نے واضح کیا کہ یہ وہی شام و یمن کا اتحاد ہے جس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیر کی دعا فرمائی تھی۔ یہ اتحاد، اُس نجدی گروہ (حجاز) کے مقابلے میں عمل میں آیا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دور رہنے کی تلقین فرمائی تھی اور اسے شیطان کا سینگ، زلزلوں و فتنوں کی جڑ قرار دیا تھا۔ محمد البخیتی نے کہا کہ اس امت کا جو بھی فرد ہدایت پائے گا وہ اس مبارک اتحاد کی وجہ سے ہو گا اور جو گمراہ و منحرف ہو گا وہ شیطان کے سینگ کے مذکورہ گروہ کی وجہ سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیک اور بد میں فرق کے لئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کافی ہے۔ دوسری جانب حماس اور صہیونی رژیم کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے کے تحت بالواسطہ مذاکرات کچھ دیر پہلے مصر کے شرم الشیخ میں شروع ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔