مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
قاہرہ(آئی پی ایس )مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں غزہ میں تقریبا دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے حماس اور اسرائیل کے وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔المونیٹر نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ریاستی انٹیلی جنس سے منسلک القاہرہ نیوز کے مطابق وفود زیرِ حراست افراد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے زمینی حالات کی تیاری پر بات چیت کر رہے ہیں، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کے مطابق ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصری اور قطری ثالث دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر ایک طریقہ کار قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں زیرِ حراست یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔انتہائی سخت سیکیورٹی میں بند کمروں کے اندر مذاکرات ہو رہے ہیں، جہاں ثالث دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات پہنچا رہے ہیں، یہ مذاکرات قطر میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے اہم مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے صرف چند ہفتے بعد ہو رہے ہیں۔
حماس کے وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو دوحہ میں ہونے والے اس حملے سے بچ گئے تھے، ایک مصری سیکیورٹی ذریعے کے مطابق مذاکرات سے قبل حماس کے وفد نے مصری انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی۔ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ یہ مذاکرات کئی دن جاری رہ سکتے ہیں، مزید کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات مشکل اور پیچیدہ ہوں گے، کیونکہ قابض قوت کی نیت اپنی جارحیت جاری رکھنے کی ہے۔
ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ تیزی سے آگے بڑھیں تاکہ غزہ کی جنگ ختم کی جا سکے، جہاں آج بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جبکہ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کے مصر پہنچنے کی توقع ہے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل کے مطابق تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوئے۔اے ایف پی کی ویڈیوز میں غزہ کی پٹی میں دھماکوں اور بلند ہوتے ہوئے دھوئیں کے بادلوں کے مناظر دکھائے گئے، حالانکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ اسرائیل کو بمباری روکنی چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟ سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ایران افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ فریم ورک میں ترامیم کی تفصیلات سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مذاکرات کا کے درمیان
پڑھیں:
سعودی شوریٰ کونسل کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اسٹریٹجک اور پارلیمانی تعاون پر بات چیت ہوگی
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کونسل کے اسپیکر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی زیر قیادت پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟
ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان طویل المدتی تزویراتی (اسٹریٹجک) اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی
توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے پارلیمانی تعاون کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھلیں گے۔
اسپیکر آل الشیخ کا بیانشوریٰ کونسل کے اسپیکر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات گہرے اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ شوریٰ کونسل، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
اہم ملاقاتیں اور گفت و شنیداسلام آباد میں قیام کے دوران اسپیکر آل الشیخ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
سیاسی، معاشی و دفاعی تعاون میں وسعتیہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق
دونوں ممالک نے ادارہ جاتی سطح پر اور عوامی روابط کے میدان میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی معاہدہ سعودی شوریٰ کونسل سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا دورہ پاکستان عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ