حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا  کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہاریکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا  کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی اور تاریخی غزہ مارچ کرکے اسرائیل کی ناجائز ریاست کیخلاف ریفرنڈم میں اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اکتوبر کو غزہ کے

پڑھیں:

فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے چیمپیئن بنے پھر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوری آزادی اور عدلیہ پر قدغن لگے گی تو لوگ اپنی جمہوریت اور عدالت بنائیں گے، ملک میں معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے، گیس پر بولی کی گئی تو ایک بھی بڑی عالمی کمپنی نہیں آئی اور بولی ناکام ہوگئی، معیشت کی اصل صورتحال کا اندازہ اسٹاک مارکیٹ سے نہیں عام دوکان میں جانے سے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات جماعت اسلامی جمہوریت کراچی

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام امید کے نئے چراغ روشن کرے گا: حافظ نعیم
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک میں شفاف حکمرانی کو فروغ دے گی: حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی، حافظ نعیم
  • ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم
  • فارم 47کی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں، حافظ نعیم
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان