لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.

7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے بڑا ثابت ہوا۔ صرف لاہور میں 803 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جہلم اور گجرات سمیت دیگر اضلاع میں بھی غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے 174 کیس رپورٹ ہوئے، تاہم حکومت کی بروقت تیاری اور صحت کے نظام کی موجودگی کے باعث کسی انسانی جان کا ضیاع نہیں ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ ساڑھے چھ لاکھ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سول ڈیفنس اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں مزید سہولیات اور سازوسامان فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ’’کلائمٹ کلیمٹی ایریا‘‘ قرار دیا جائے گا اور وہاں کے عوام کو مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے گی۔ مزید برآں، 400 سے زائد موضع جات کا سروے مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقیہ کا کام اس ماہ کے آخر تک ختم کر لیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ خاندان جو دریائی گزرگاہوں (ریور بیڈز) میں آباد تھے، اگرچہ قانونی طور پر معاوضے کے اہل نہیں تھے، تاہم وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ انہیں بھی ریلیف پروگرام میں شامل کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وہ مستقبل میں محفوظ علاقوں میں گھر تعمیر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کے مشکل وقت کو بعض سیاسی عناصر نے سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، لیکن پنجاب حکومت نے عملی اقدامات کے ذریعے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

پنجاب کابینہ نے ہدایت دی ہے کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اختیار کی جائے اور غیر ضروری منصوبوں کو فی الحال مؤخر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیے جا سکیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے، ترجمان پیپلزپارٹی

 

کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے، سیلاب متاثرین کو ریلیف کے مطالبے پر پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی ضروری ہے پنجاب حکومت کو لڑنے سے فرصت نہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ریلیف چاہیے، سیاست نہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ماضی میں بھی بی آئی ایس پی نے بروقت امداد دےکر اپنی کارکردگی ثابت کی، پیپلز پارٹی ہر صوبے کےعوام کیساتھ کھڑی ہے، ہماری سیاست خدمت پر مبنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرین میں 17 اکتوبر سے چیک تقسیم کرنا شروع کردیں گے، عظمیٰ بخاری
  • سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری،17اکتوبر سے سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کا اعلان
  • پنجاب اور سندھ حکومت کا سیلاب متاثرین کی امداد پر مناظرے کا چیلنج، کب اور کہاں ہوگا؟
  • سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے، ترجمان پیپلزپارٹی
  • سیلاب متاثرین، چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
  • کل سے بالائی علاقوں میں بارشوں، بھارت سے 1 لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان
  • جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور نقدی کی تقسیم
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع