آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنا کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے ہفتے جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس استثنا کے ٹیکس وصولیوں پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر بھی بریف کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

اگر آپ پھلوں کو خشک کرکے کھائیں اور بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہونگے

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ خشک پھل تازہ پھلوں جیسے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں مگر بلڈ شوگر کے لحاظ سے فرق کافی اہم ہے۔

جب کسی پھل کو خشک کیا جاتا ہے تو اس میں موجود پانی کا زیادہ حصہ نکل جاتا ہے لیکن قدرتی شوگر (fructose) ویسی ہی رہتی ہے بلکہ زیادہ مرتکز ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً خشک پھلوں میں فی 100 گرام میں شوگر کی مقدار تازہ پھلوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

خشک پھلوں کا گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) بھی عام طور پر تازہ پھلوں کے برابر یا تھوڑا زیادہ ہوتا ہے مگر چونکہ ان میں شوگر کی مقدار زیادہ مرتکز ہوتی ہے، اس لیے گلیسیمک لوڈ (جی ایل) زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بلڈ شوگر تیزی سے اوپر جا سکتا ہے اگر آپ زیادہ مقدار میں خشک پھل کھائیں۔

تاہم اگر کم مقدار میں کھائے جائیں تو بعض خشک پھل، فائبر، پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے کچھ حد تک روک سکتے ہیں۔ خشک خوبانی، آلو بخارا اور خشک سیب میں کافی فائبر ہوتا ہے۔

اسی طرح کشمش اگر صرف 1–2 چمچ کے برابر کھائی جائے (خاص طور پر کسی کھانے کے ساتھ) تو بلڈ شوگر پر زیادہ منفی اثر نہیں پڑتا۔

کوشش کریں کہ خشک پھل کم مقدار میں (1–2 چمچ) کھائیں۔ انہیں پروٹین یا چکنائی والی چیزوں (مثلاً دہی، بادام، یا جو کے ساتھ) ملا کر کھائیں تاکہ شوگر کا جذب آہستہ ہو۔ مٹھائی یا جوس کے بدلے خشک پھل بہتر متبادل ہو سکتے ہیں مگر تازہ پھل ہمیشہ زیادہ محفوظ اور متوازن انتخاب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، نیشنل ٹیرف پالیسی اور ریکوڈک منصوبے کا جائزہ
  •  بند ہوتی صنعتیں حکومت کے لیے لمحہ فکریہ
  • آئی ایم ایف ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ اثرات کا جائزہ لے گا
  • اگر آپ پھلوں کو خشک کرکے کھائیں اور بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہونگے
  • کے پی کابینہ کی منظوری: مردان میں 9 مئی کا توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کا فیصلہ
  • ملکی ایل این جی مارکیٹ کو اسٹرکچرل، ریگولیٹری اور مسابقتی چیلنجز درپیش
  • سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ٹیکس پالیسی کو ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنا ہو گا: وزیر خزانہ
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
  •  پاکستان میں رواں سال سخت سردی کی پیشگوئی، ماہرین نے خبردار کردیا