آئی ایم ایف ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ اثرات کا جائزہ لے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنا کی تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے ہفتے جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس استثنا کے ٹیکس وصولیوں پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر بھی بریف کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔