بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی:
شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا اور طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، بعدازاں اگلے 12 گھنٹوں میں مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہوکر سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب سمندر میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران ہواؤں کی رفتار 135 کلومیٹر تک تجاوز کرنے کے نتیجے میں بہت زیادہ اونچی لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور اس کے مطابق مزید اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کا امکان گیا ہے
پڑھیں:
بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا
گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں خرابی کے باعث تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ تین دن میں پائپ لائن کی مرمت مکمل نہ ہو سکی ہے۔ جس کے سبب کوئٹہ، قلات، مستونگ، پشین اور زیارت سمیت متعدد اضلاع میں گیس کا بحران بدستور برقرار ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ شدید سردی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا ہے، جبکہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بزرگ، خواتین اور بچے شدید پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ گیس کی فراہمی کل تک بتدریج بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔ موسم اور مقام کی دشواری کے باوجود ٹیمیں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔