سابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کا انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کی جانب سے آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز پر ردعمل سامنے آگیا۔گزشتہ دنوں سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کردی ہے کہ آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے مگر وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔سابق انگلش کپتان کی تجویز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا بیان سامنے آیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مشورے دینا تو آسان ہے، لیکن فیصلے لینا اتنا آسان نہیں کیونکہ اس میں کئی اسپانسرز شامل ہوتے ہیں اور حتمی فیصلہ صرف اسی وقت لیا جا سکتا ہے جب اسپانسرز اور براڈکاسٹرز منظوری دیں۔بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ یہ سب باتیں کرنا آسان ہے، لیکن کیا اسپانسرز اور براڈکاسٹرز اس سے اتفاق کریں گے؟ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف بھارت ہی نہیں ، اگر کوئی بڑی ٹیم کسی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتی ہے تو اسپانسرز کو اپنی طرف کھینچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی اداروں سے مالی معاہدہ طے پاگیا ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی اداروں سے مالی معاہدہ طے پاگیا پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں: پلوشہ خان چین کا مقابلہ، امریکی محکمہ دفاع نے نیکسٹ جنریشن جنگی طیارے کی منظوری دے دی وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق انگلش کپتان کی تجویز پر

پڑھیں:

آئی سی سی کو ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز

دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کیلئے پراکسی بن گیا ہے‘سابق کپتان انگلینڈ
پاکستان اور بھارتمیں آئندہ سرکل میں ڈراز ٹرانسپیرنٹ ہونے چاہئیں،مائیکل ایتھرٹن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طور پر بڑا اثر ہے، اس مقابلے کی وجہ سے ہی شائد ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کے لیے پراکسی بن گیا ہے۔مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کے لیے پراکسی ہے، دونوں ٹیموں کے میچز کا ایونٹس میں انتظام کرنے کا بہت چھوٹا جواز ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جواز ہمیشہ مالی طور پر بیان کیا گیا، آئندہ سرکل میں ڈراز ٹرانسپیرنٹ ہونے چاہئیں، اگر دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو پھر ایسے ہی ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں کمی کے باعث آئی ایم ایف کا ردعمل، نئے ٹیکس عائد کرنے کی ہدایت
  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
  • آئی سی سی کو ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز
  • مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا
  • سابق انگلش کپتان کا آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچز نہ کرانے کا مطالبہ
  • آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے: سابق انگلش کپتان
  • سابق انگلش کپتان کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز